اتوار , 11 اپریل 2021

سعودی عرب بیدار ہو جاو امریکی حکومت سرکش ہے: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت سرکش، قانون شکن اور نسل پرست ہے۔ابلاغ نیوز نے سحر نیوز نےفارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے ساتھ گفتگو میں امریکہ کی موجودہ حکومت کو باغی، قانون شکن اور نسل پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی قوانین کو توڑ کرعالمی امن و سلامتی کے لئے خطرات پیدا کررہا ہے لیکن اس کے باوجود یہ ملک بینکاری اور عالمی بینکنگ کے نظام پر اثر انداز ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے اس سوال کے جواب میں کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بحال کرنے میں ایران نے کونسے اقدامات کئے، کہا کہ تہران، ریاض کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا لہذا سعودی حکام کو بیدار ہونا ہوگا۔ امریکہ اور اسرائیل کی پیروی کرنے کے بجائے سعودیہ عرب کو اپنے ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہیے۔ایران کے وزیر خارجہ نے عالمی سطح پر امریکہ کی منہ زوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے نکل گیا اور اب وہ اس معاہدے کے بارے میں بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔واضح رہے کہ امریکہ نے سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کی اورامریکی حکومت قانون شکن حکومت ہے جو عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرات پیدا کررہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …