پیر , 12 اپریل 2021

حزب اللہ نے اسرائیلی کمانڈر کو ہلاک کر دیا

اسلام آباد: لبنان کے مقبوضہ علاقے شعبا فارمز کے قریب حزب اللہ کے ایک حملے میں اسرائیلی کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔ابلاغ نے عالمی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے حزب کے حملے میں ایک اسرائیلی کمانڈر ہلاک اور ایک سپاہی زخمی ہو گیا ہے۔اُدھر اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ شام میں اسرائیل کے میزائل حملوں کے جواب میں حزب اللہ کی جانب سے یہ حملہ کیا گیا تھا جس میں ہمارا ایک کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے اور ایک سپاہی زخمی ہو گیا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے حزب اللہ کے مزید ممکنہ رد عمل کے پیش نظر مزارع شعبا اور شام کی وادی گولان میں فوج کو ہائی الرٹ رکھا ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ کے حملوں کے خوف سے اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر واقع شمالی علاقے میں معمول کی مشقیں منسوخ کر دی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …