بدھ , 24 اپریل 2024

نیتن یاہو کے خلاف اسرائیلی عوام کے مظاہرے اور پولیس کی وحشی گری+ ویڈیو

اسرائیل کے عوام نے کورونا وائرس کی وبا اور کرپشن الزامات کے باعث وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف شدید مظاہرے کئے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس نے احتجاج کرنے والوں کے خلاف زبردست طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔ پولیس نے مظاہرین پر گاڑیاں بھی جڑھا دیں جبکہ متعدد افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ مظاہرین کو منتشرکرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے گئے۔

تل ابیب میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج اب ہر ہفتے کا معمول بن گیا ہے جہاں پولیس مظاہرین کے خلاف ہر گزرتے دن کے ساتھ سختی سے نمٹ رہی ہے۔درجنوں اسرائیلی عوام نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر بدھ کو پارلیمنٹ کے راستے بند کردیے تھے۔نیتن یاہو کو کرپشن اور مالی بد عنوانیوں کے الزامات کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود باوجود وزارت عظمیٰ کے منصب پر رہنے کی وجہ سے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ انہیں کورونا وائرس کی آڑ میں غیرجمہوری طریقے استعمال کرنے اور ملک کو معاشی بحران کا شکار کرنے جیسے الزامات کا بھی سامنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عید میلادالنبیؐ کے موقع پر کراچی کے سمندر میں کشتیوں کا جلوس