ہفتہ , 20 اپریل 2024

چین کا امریکا پر پلٹ کر وار، چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ کو بند کر دیا

واشنگٹن: امریکہ کی جانب سے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد چین نے چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ابلاغ نیوز نےفرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ نے آج جمعہ کے روز چینگ ڈو شہر میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔ چینی وزرات خارجہ نے کہا ہے موجودہ صورت حال کا ذمہ دار امریکا ہے۔

چین کی وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہ چین نے یہ اقدام ہیوسٹن میں امریکا کی طرف سے چین کا قونصل خانہ بند کرنے کے بعد اٹھایا۔امریکا اور چین میں تجارتی جنگ کے بعد سفارتی محاذ آرائی شدت اختیار کر گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ نے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ کو بند کیا تھا جس پر چین کا اب یہ رد عمل سامنے آیا ہے۔ادھر امریکا میں تین چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا، ان پر ویزا فراڈ اور چینی افواج کے ساتھ وابستگی کا الزام ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …