منگل , 13 اپریل 2021

گجرات: معدنیات کے ٹھیکوں کی مد میں میگا کرپشن کے اسکینڈل کا انکشاف

گجرات میں معدنیات کے ٹھیکوں کی مد میں میگا کرپشن کا اسکینڈل سامنے آگیا۔ابلاغ نیوز نے جیو نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہاینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گجرات رانی حفصہ کنول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنزگجرات عثمان احمد اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر عماد احمد لو ملزم نامزد کیا گیا ہے جب کہ اینٹی کرپشن نے معدنیات کے سیکرٹری اور ڈائیریکٹر کو شامل تفتیش کرنےکی اجازت مانگی ہے۔

ذرائع کے مطابق گجرات کی دو کمپنیوں ملہی اسٹون ورکس اور این ڈبلیو انٹر پرائز کو کروڑوں روپے کے ٹھیکے دیے گئےکمپنیاں ندیم اخترملہی اور اس کے بھتیجے حمزہ ملہی کی ملکیت ہیں۔کمپنیوں کو نوازنے کے لیے شفافیت کے عمل کو بری طرح سبوتاژ کیا گیا کیوں کہ مرکزی ملزم ندیم اختر ملہی کے گجرات کے بڑے سیاسی خاندان سے قریب تعلقات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن زوہیب مشتاق کو او ایس ڈی بنائے جانے کے تانے بانے بھی اسی مقدمہ سے ملتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …