ریاض: سعودی شہزادی مداوی بنت عبداللہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ابلا نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی شہزادی مداوی بنت عبداللہ بن محمد ابن جلاوی السعود کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے کچھ دنوں بعد ہلاک ہو گئیں، شہزادی کی ہلاکت کی تصدیق رائل کورٹ کی جانب سے کی گئی۔شہزادی مداوی بنت عبداللہ بن محمد ابن جلاوی السعود کی نماز جنازہ اور تدفین آج رات کی جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 7 جولائی کے روز سعودی شہزادہ خالد بن سعود بن عبدالعزیز کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے تھے۔تاہم چند روز قبل شہزادہ بندار بن سعد بن محمد بن عبدالعزیز بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے تھے، شہزادے کی نماز جنازہ اور آخری رسومات سعودی درالحکومت ریاض میں ادا کی گئی تھیں۔قبل ازیں 21 جون کو سعودی شہزادہ بندار بن محمد بن عبدالرحمان بن فیصل السعود 95 برس کی عمر کورونا کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے تھے۔ شہزادے کی نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی تھی۔