منگل , 13 اپریل 2021

ریاستی اداروں کو سمجھ لینا چاہیے پارا چنار دہشت گردی برداشت نہیں کر سکتا؛ علامہ محمد امین شہیدی

اسلام آباد؛ابلاغ نیوز: امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی کا کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد ایک بار پھر پارا چنار میں دہشت گردانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے پارا چنار میں کیے جانے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے جس میں ایک شہری شہید جبکہ 16 زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’کالعدم تکفیری جماعتوں کے دہشت گرد پارا چنار کے امن کو تباہ کرنے کے لیے پھر بلوں سے باہر نکل آئے ہیں۔ریاستی اداروں کو سمجھ لینا چاہیے یہ علاقہ سلسلہ وار کشت و خون کا متحمل نہیں۔سن 2017 والی صورتحال پیدا کرنے سے گریز کی جائے اور پارا چنار کا امن ہر صورت میں بحال کیا جائے‘‘

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …