جمعرات , 25 اپریل 2024

فلسطینی عوام اسرائیل کے سامنے سر تسلیم خم نہيں کریں گے

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سیاسی شعبہ کے رکن نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف جد وجہد جاری ہے اور فلسطینی عوام اسرائیل کے سامنے سر تسلیم خم نہيں کریں گے۔ابلاغ نیوز نے القدس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سیاسی شعبہ کے رکن نافذ عزام نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف جد وجہد جاری ہے اور فلسطینی عوام اسرائیل کے سامنے سر تسلیم خم نہيں کریں گے۔ جہاد اسلامی کے رکن نے کہا کہ غزہ کے بارے میں اسرائیلی خطرات نئے نہیں ہیں۔ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو ڈرانے اور دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے لیکن فلسطینیوں کی جد و جہدی جاری رہےگی فلسطینی عوام اسرائیل کے ظلم و ستم کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔ عزام نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور ایسی صورتحال میں عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنی فوجی طاقت کے ذریعہ اسرائیل کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے رہیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …