جمعہ , 23 اپریل 2021

امریکا ، ویزا فراڈ کے الزام میں 3 چینی شہری گرفتار

امریکا نے ویزا فراڈ کے الزام میں تین چینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ابلاغ نیوز نےغیر ملکی خبر رساں ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی ادارے ایف بی آئی اے نے ویزا فراڈ میں تین چینی شہریوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے جبکہ چار چینی شہریوں کے فرار ہوکر سان فرانسسکو میں قائم چینی سفارتخانے میں چھپنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔امریکی محکمہ انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ فرار ہونے والے افراد چینی فوج کے اہلکار رہے ہیں جو خود کو ریسرچر ظاہر کررہے ہیں۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ایف بی آئی اے نے چینی فوج سے مشتبہ طور پر تعلق چھپانے کے شبے میں امریکا کے 25 شہروں میں موجود امریکی ویزا ہولڈرز چینی شہریوں کے انٹرویو کیے۔ایف بی آئی نے 25 شہروں میں جن مشتبہ افراد کے انٹرویو کیے ان پر چینی فوج سے تعلق کو ظاہر نہ کرنے کا شبہ تھا جبکہ چینی افواج کے اہلکاروں نے اپنی اصل شناخت چھپا کر امریکا میں ریسرچ ویزے کے لیے درخواستیں دی تھیں۔امریکی محکمہ انصاف نے الزام لگایا کہ شناخت چھپا کر امریکا میں ریسرچ ویزے کے لیے درخواستیں دینا چین کی کمیونسٹ پارٹی کا ایک منصوبہ ہے جس میں چین نے ہماری معاشرتی آزادی کا فائدہ اٹھا کر تعلیمی اداروں کا استحصال کیا۔

دوسری جانب ایف بی آئی کی جانب سے چینی شہریوں کی گرفتاری پر چین نے فوری طور پر کوئی رد عمل جاری نہیں کیا ۔ادھر امریکا کی جانب سے چینی شہریوں کی گرفتاری کو بین الاقوامی ماہرین اسے امریکا چین تعلقات کے دوران 40 سال میں سب سے بڑا کریک ڈاؤن قرار دے رہے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدگی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے ہیوسٹن میں موجود چینی قونصل خانے کو خالی کرانے کا حکم دیا جس پر چین نے بھی ردعمل دیتے  ہوئے  اپنے شہر میں موجود امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …