ہفتہ , 20 اپریل 2024

شام : ترکی نواز تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے گھروں میں چوریوں کی وارداتیں

اسلام آباد: شمالی شام میں ترکی کے ہمنوا تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے علاقے کے لوگوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ صورت حال گذشتہ برس کے اواخر میں ترکی کی جانب سے اس علاقے میں شروع کیے جانے والے فوجی آپریشن کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس آپریشن کا مقصد شمالی شام کے شہروں اور دیہات سے کرد فورسز کو بے دخل کرنا ہے۔

مذکورہ شامی ترک نواز تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے اغوا اور گرفتاریوں کی کارستانیوں کے بعد اب گھروں میں داخل ہو کر چوری چکاری کی وارداتیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد تکفیری گروپ السلطان مراد نے شمالی مشرقی صوبے الحسکہ میں واقع دو دیہات لیلان اور الاربعین کے لوگوں کی بقیہ املاک چوری کر لیں۔ اس گروپ کے لوگوں کو فور وہیل ڈرائیو گاڑیوں میں گھروں کا فرنیچر اور پانی کی ٹنکیاں منتقل کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں نے راس العین شہر میں گوداموں کا رخ کیا تا کہ بعد ازاں ان چیزوں کو چور بازار میں فروخت کیا جا سکے۔ان تکفیری دہشت گرد گروپوں نے رواں ماہ 8 جولائی کو الحسکہ کے دیہی علاقے میں راس العین شہر کے مشرق میں واقع دو گاؤں تل محمد اور عنیق الہوی میں جبری ہجرت کا شکار شہریوں کے کئی گھروں میں آگ لگا دی تھی۔ اس وقت المرصد گروپ نے بتایا تھا کہ مذکورہ عناصر نے گھروں کی چیزوں کو چوری کیا اور پھر گھروں کو نذر آتش کر دیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …