پیر , 10 اگست 2020

نیوزی لینڈ کرکٹرزنے کورونا کی پرواہ کیے بغیر بھارتی لیگ کیلئے دستیابی ظاہر کردی

لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹرز نے کورونا وائرس کی ہولناکیوں کی پرواہ کے بغیر کروڑوں ڈالرز کی خاطر بھارتی کرکٹ لیگ کے لیےدسیتابی ظاہر کردی۔ان میں کپتان کین ویلم سن،لوکی فرگوسن،جیمزنیشیم، میچل سنیتر، ٹرنٹ بولٹ اور میچل میکلینگھمن شامل ہیں۔ ان 6 کرکٹرز نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے این اوسی دینے کی درخواست کی تھی، جو قبول کرتے ہوئے بورڈ حکام نے واضح کیاہے کہ این او سی جاری کردیئےجائیں گے۔بورڈ لیگ کے وقت کورونا صورت حال کے حوالےسے انہیں آگاہی دے گا۔ تاہم کرکٹرز کو کورونا صورت حال میں کھیلنے کا خود فیصلہ کرنے کے ساتھ تمام چیزوں کا خیال رکھنا ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

ویمن کرکٹرز نے ویمن کرکٹ میں تبدیلیوں کی مخالفت کردی

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی زیادہ تر کھلاڑیوں نے ویمن کرکٹ میں تبدیلیوں کی مخالفت …