ہفتہ , 17 اپریل 2021

فلپائن کا فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر تباہ، 4 ہلاک

اسلام آباد: فلپائن کے شمالی صوبہ ازابیلا کے شہر کاﺅایان میں فوجی ہیلی کاپٹر مہارت میں اضافہ کے لیے تربیتی پرواز کے دوران گر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک ہو گئے۔ابلاغ نیوز نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ فلپائنی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپائن کی مسلح افواج (اے ایف پی) کے ترجمان میجر جنرل ایڈگرڈ اریوالو نے بتایا کہ گزشتہ رات کو ملکی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر یو ایچ۔ ون ڈی نے مہارت میں اضافہ کے سلسلے میں رات کے دوران تربیتی پرواز کے لیے دارالحکومت منیلا کے شمالی صوبہ ازابیلا کے شہر کاﺅایان کے ایئر سٹیشن سے اڑان بھری تھی کہ اس کے تھوڑی ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …