اتوار , 18 اپریل 2021

تکفیری دہشت گرد تظیم کے رکن کو 14 سال قید بامشقت کی سزا

اسلام آباد: پاکستان کے تجارتی شہر کراچی کی عدالت نے تکفیری دہشت گرد تظیم جنداللہ کے رکن کو 14سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔ابلاغ نیوز نے تسنیم خبررساں ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم جنداللہ کے دہشت گرد کو بارودی مواد کے مقدمے میں 14 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔کراچی سینٹرل جیل میں موجود انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے بارودی مواد کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے کالعدم جند اللہ کے دہشت گرد مجرم اسحاق عرف گل خان کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

تفتیشی افسر انسپکٹر سید سرفراز کے مطابق مجرم اسحاق کو سی ٹی ڈی حکام نے 2019ء میں گرفتار کیا تھا۔ مجرم اسحاق کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور دستی بم برآمد ہوا تھا۔مجرم کا نام ریڈ بک میں بھی شامل تھا۔ مجرم نے افغانستان سے جنگی تربیت حاصل کی تھی.

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …