بدھ , 21 اپریل 2021

سید حسن نصر اللہ کی کورونا وائرس سے بچنے کے لیے طبی ہدایات پر عمل کی ہدایت

اسلام آباد: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کورونا وائرس کو شکست دینے کے سلسلے میں طبی دستورات پر عمل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح نصیب ہوگی۔ ابلاغ نیوز نے مہر خبررساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کورونا وائرس کو شکست دینے کے سلسلے میں طبی دستورات پر عمل کرنے  پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح نصیب ہوگي۔

سید حسن نصر اللہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عوام طبی ہدایات اور دستوارات پر عمل کرکے کورونا وائرس کو شکست سے دوچار کرسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اگر ہم بعض عادات کو تبدیل اور طبی پروٹوکول پر سنجیدگی کے ساتھ عمل شروع کردیں تو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح یقینی ہے جبکہ اس سلسلے میں غفلت اور کوتاہی کسی بڑے سانحہ کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اللہ تعالی کی ذات پر توکل، صبر و استقامت ، دعا و توسل اور احتیاط کے ذریعہ ہم اس مشکل مرحلے سے عبور کرسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …