جمعرات , 18 اپریل 2024

مولانا فضل الرحمان کے بھائی کراچی میں ڈپٹی کمشنر تعینات

کراچی: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کو کراچی کے ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے۔ابلاغ نیوز نے ہم نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ضیا الرحمان کی خدمات خیبر پختونخوا سے ڈیپوٹیشن پر حاصل کی گئیں ہیں۔ ان کا تعلق پرووینشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے اور انہیں تاحکم ثانی ڈپٹی کمشنر وسطی تعینات کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم نے سندھ حکومت سے ضیا الرحمان کی تعیناتی اور ڈیپوٹیشن کو فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کنورنوید جمیل نے وزیراعلی ٰ سندھ کو خط لکھ کر ضیاالرحمان کی ڈی سی سینٹرل کے طور تعیناتی پر وزیراعلیٰ سے وضاحت مانگ لی ہے۔خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ضیا الرحمان کی ڈی سی سینٹرل تعیناتی سپریم کورٹ احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں جعلی ڈومیسائل کا معاملہ پہلے ہی ایم کیو ایم اٹھاچکی ہے، صوبے بھر میں افسران کی غیرقانونی ترقیوں کو بھی ختم کیا جائے۔ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے بھر میں میرٹ سے ہٹ کر سرکاری عہدوں پر تعیناتیاں بھی ہیں، سرکاری محکموں میں غیرقانونی ترقیوں کو بھی فوری منسوخ کیا جائے.

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …