ہفتہ , 20 اپریل 2024

جنوبی بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ: چیئرمین سی پیک اتھارٹی و وزیراعظم کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ گوادر اور دیگر منصوبوں سے بلوچستان میں سماجی و معاشی ترقی کے راستے کھلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے اجلاس میں بلوچستان کے حوالے اہم فیصلے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی ترقیاتی کونسل کا دوسرا اجلاس آج وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوا جس میں بلوچستان کےدوردرازعلاقوں میں آمدورفت کےمختلف منصوبے، آبی وسائل کے بہتراستعمال، زراعت، توانائی اور بارڈرمارکیٹوں کے قیام اور گوادر پورٹ سے مکمل طور پر استفادہ حاصل کرنے کیلئے مختلف منصوبے زیرغور آئے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کو یقینی بنانا اور سماجی واقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کے لیے وسائل کو یکسر نظرانداز کیا جاتارہا۔ وسائل فراہم نہ ہونےسےصوبے کا بڑاحصہ پس ماندگی کا شکار رہا۔عمران خان نے کہا کہ وسائل نظرانداز ہونے سے بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی نےجنم لیا۔ بلوچستان کےعوام کی احساس محرومی کو دورکرنےکیلیےکوشش کی جا رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گوادرکی تعمیروترقی کا منصوبہ گیم چینجرکی حیثیت رکھتاہے۔ بلوچستان میں نوجوانوں کوروزگارفراہم کرنےاورانفراسٹرکچرکےقیام پرتوجہ دی جائے۔اجلاس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر، حماد اظہراورعلی حیدرزیدی، عمرایوب،مشیرخزانہ،عبدالرزاق داؤد اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …