منگل , 11 اگست 2020

پاکستانی اپنے فیس بک اکاؤنٹ کی بہتر نگرانی کیسے کرسکتے ہیں؟

سوشل میڈیا اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے جڑے رہنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے لیکن اس کے ساتھ آپ کے لیے بھی یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ذاتی معلومات کی حفاظت کا بہترین طریقہ سمجھیں۔

آئیے ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائیں جن کے ذریعے آپ اپنی نجی معلومات کو زیادہ مستعدی سے محفوظ بناسکتے ہیں:

1۔ باقاعدگی سے اپنےاکاؤنٹ کی سیکورٹی کا جائزہ لیں
آپ سیکورٹی چیک اپ کا فیچر استعمال کرکے جائزہ لے سکتے ہیں اور اپنے اکاؤنٹ پر مزید سیکورٹی بھی لگا سکتے ہیں۔ سیکورٹی کے معائنے کے فیچر سے اس طرح آپ کو مدد مل سکے گی:

• غیر استعمال شدہ براؤزرز (Browsers) اور ایپلی کیشنز سے فیس بک لاگ آؤٹ کریں: ایسی ڈیوائسز سے باآسانی لاگ آؤٹ کریں جسے آپ نے طویل عرصے تک استعمال نہیں کیا یا آپ انہیں بھول گئے ہوں۔ اس لیے آپ جن ڈیوائسز اور براؤزرز (Browsers) کو فیس بک کے استعمال کی منظوری دیتے ہیں، صرف انہیں میں لاگ ان ہوں۔

• لاگ ان الرٹس حاصل کریں: اگر آپ یہ فیچر فعال کرتے ہیں تو پھر آپ کو یہ فائدہ ہوگا کہ اگر کوئی آپ کے اکاؤنٹ کو کسی غیرموافق ڈیوائس یا براؤزر سے لاگ ان کرنے کی کوشش کرتا ہے تو پھر فیس بک آپ کو ای میل الرٹ یا نوٹیفکیشن بھیجے گا۔

اپنے سیکورٹی چیک اپ کا جائزہ لینے کے لیے یہاں کلک کریں:

2۔ فیس بک کے اضافی سیکورٹی فیچرز استعمال کریں
اپنے اکاؤنٹ میں اضافی سیکیورٹی حاصل کرنے کے لیے سب سے بہترین طریقہ دو طرفہ تصدیقی عمل ہے۔ جب کبھی آپ کسی نئی ڈیوائس سے لاگ ان کرتے ہیں تو اس عمل کے ذریعے اضافی سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔

فیس بک کی جانب سے لاگ ان کا عمل مکمل کرنے کے لیے اسپیشل کوڈ کے ساتھ ایک نوٹیفکیشن یا ای میل بھیجی جائے گی ۔

حال ہی میں فیس بک نے دو طرفہ تصدیقی فیچر کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ آج آپ جب دو طرفہ تصدیقی عمل کی منظوری دیتے ہیں، تو آپ کو اس کے کام کرنے کے طریقے کا علم ہوجاتا ہے اور آپ کو ٹیکسٹ میسج کا آپشن یا گوگل کی مصدقہ یا ڈو موبائل جیسی مصدقہ ایپلی کیشنز سے لاگ ان کوڈز بھیجنے کی سہولت پیش کی جاتی ہے۔ آپ سیکیورٹی اور لاگ ان سیکشن میں اپنی سیٹنگز پیج پر دو طرفہ تصدیقی عمل کے ذریعے باآسانی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

3۔ فیس بک اکاؤنٹ سے منسلک ایپلی کیشنز کا جائزہ لیں
اگر آپ اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ساتھ ایپلی کیشنز سے لاگ آن کرنے کا آپشن استعمال کرتے ہیں تو آپ ان ایپلی کیشنز کا ترتیب وار جائزہ لیں جن سے آپ منسلک ہیں۔ اس سے آپ کو ان بااعتماد اور زیر استعمال ایپلی کیشنز سے اپنا فیس بک اکاؤنٹ منسلک رکھنے میں باقاعدہ مدد ملے گی ۔

فیس بک پر ان تمام ایپلی کیشنز کا جائزہ لینے کے لیے ایپلی کیشن اینڈ ویب سائٹ سیٹنگز کا پیج وزٹ کریں جن سے آپ منسلک ہیں۔ آپ کو شاید کچھ ایسی ایپلی کیشنز ملیں جنہیں اب آپ مزید استعمال نہیں کرتے ، آپ ایپ اینڈ ویب سائٹ سیٹنگز کے پیج پر کنٹرولز کو بروئےکار لاتے ہوئے باآسانی اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے رسائی حاصل کرکے ان ایپلی کیشنز کو منقطع کرسکتے ہیں۔

4۔ اپنی ایکٹویٹی کی تفصیلات جانیں
اگر آپ مسلسل اس بات پر حیران ہیں کہ آپ نے حادثاتی طور پر کوئی چیز پوسٹ کردی یا کوئی پوسٹ لائک کردی ہے تو پھر آپ کو ایکٹویٹی لاگ میں جاکر دیکھنے سے باآسانی مدد ملے گی۔ آپ کی ایکٹویٹی لاگ میں فیس بک کی تمام سرگرمیاں تاریخ کے ساتھ موجود ہیں جو آپ سرانجام دے چکے ہیں۔

ان میں وہ پوسٹس بھی شامل ہیں جہاں آپ لائک کرچکے ہیں، کمنٹ کرچکے ہیں، فرینڈ ریکویسٹ قبول کرچکے ہیں، چیک ان کرچکے ہیں ، یا تصاویر میں آپ کو ٹیگ کئے جانے جیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔

یہ بات ذہن میں رکھیں کہ صرف آپ ہی اپنی ایکٹویٹی لاگ دیکھ سکتے ہیں۔ جب آپ ایکٹویٹی لاگ کھولتے ہیں تو موجودہ سال سے شروع ہوکر تازہ ایکٹویٹی تک تفصیلات ظاہر ہوتی ہیں۔ آپ اوپر دائیں کنارے پر موجود سال پر کلک کرکے براہ راست اس وقت والی پوسٹ پر چلے جائیں۔

یہ اپنی ایکٹویٹی لاگ باقاعدگی سے دیکھنے کا اچھا طریقہ ہے، اس سے آپ باخبر رہیں گے کہ کیا کوئی مشتبہ سرگرمیاں ہیں۔ آپ اپنے کور فوٹو کے بالکل نیچے دائیں جانب ایکٹویٹی لاگ کے فیچر کو باآسانی تلاش کرسکتے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

امریکی صدر سے کوئی معاہدہ نہیں ، مارک زکربرگ

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے سچ بتا دیا۔مارک زکربرگ نے بتایا کہ امریکی …