جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکی جارحیت پر ایران کا اقوام متحدہ سے مذمت کا مطالبہ

تہران: ایرانی وزیر برائے نقل و حمل، محمد اسلامی نے امریکی جنگی جہازوں کی ایرانی مسافر بردار جہاز کے قریب خطرناک پینترے بازی کو کھلی دھشت گردی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے بھرپور مذمت کا مطالبہ کیا ہے۔ابلاغ نیوز نے تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایرانی وزیر برائے نقل و حمل، محمد اسلامی نے امریکی جنگی جہازوں کے ایرانی مسافر بردار جہاز کے ساتھ شام کی فضائی حدود میں جارحانہ اور خطرناک پینترے بازی کو دھشت گردی کا عمل قرار دیا ہے۔

ایرانی وزیر نے بین الاقومی برادری سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کی اس جارحانہ حرکت کی مذمت کی جائے۔ایرانی وزیر جمعے کے روز تسنیم خبر رساں ادارے سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے تسنیم کے نمائندے سے مزید کہا کہ امریکی جہازوں کے اس دھشت گردی کے معاملے کی ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی قانونی طور پر پیروی کرے گی۔جمعرات کی شب شام کی فضائی حدود میں دو امریکی جنگی جہازوں کی ایرانی مسافر بردار جہاز کو ہراساں کرنے کے واقعے پر پوری ایرانی قوم میں شدید غم و غصہ پایا جاتاہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …