بدھ , 21 اپریل 2021

تربت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک جوان شہید اور 3 زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر تربت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ابلاغ نیوز نے جیو نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سےفائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک جاوید کریم شہید اورسیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقےکامحاصرہ کرلیا اور دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تربت سے 35 کلومیٹر دور پیداراک میں پیش آیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …