جمعہ , 19 اپریل 2024

ایرانی عوام کی پائیداری کا راز مکتب کربلا ہے: صدر روحانی

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ملک کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے عوام کے پاس دباؤ کا مقابلہ کرنے کی بھرپور طاقت موجود ہے اور وہ گھٹنے ٹیکنے والے نہیں ہیں۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتے کو کورونا کے خلاف جدوجہد کی قومی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام باہمی تعاون سے پابندیوں، کورونا وائرس اور کسی بھی بڑے مسئلے کو با آسانی سے حل کر لیں گے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ پابندیوں کے باوجود کورونا وائرس کے مقابلے اور قومی منصوبوں کے آگے بڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔ڈاکتر روحانی نے کہا کہ اچھے مستقبل کی امید، تدبیر اور صحیح منصوبہ بندی مسائل کو پیچھے چھوڑنے اور بہتر مستقبل کے حصول کے دو اہم عناصر ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری اور محرم کے پروگراموں کے انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے پورے ملک میں عظیم الشان طریقے سے عزاداری سید الشہداء کا اہمتام ہونا چاہئے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران سید الشہداء کی عزاداری کا اہتمام کرنے والے تمام ممالک اور دنیا بھر کے شیعوں کے لئے بہترین نمونۂ عمل بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام امام حسین (ع) کے عشق و محبت، عاشورا کی ثقافت اور سوگواری و عزاداری سے کبھی دستبردار نہیں ہو سکتے۔ صدر ایران نے کہا کہ ایرانی عوام مکتب عاشورا سے سبق لیتے ہوئے امریکہ کی منھ زوری کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں اور اس مکتب نے ایران کو پرعزم اور پائیدار بنا دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …