منگل , 23 اپریل 2024

موسم حج کا آغاز ہوا ۔ تصاویر

اسلامی کیلینڈر کے آخری مہینے ذی الحجہ میں موسم حج کا آغاز ہو چکا ہے اور بندگان خدا جوق در جوق مناسک حج بجا لانے کے لئے سرزمین الٰہی پہونچ  رہے ہیں۔اس سال عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر سرزمین حجاز کے باشندوں اور وہاں مقیم غیر ملکی شہریوں کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے فرزندان توحید کے لئے حج ممکن نہ ہو سکا۔ سعودی حکام نے تمام تر طبی ضابطوں کی پابندی اور مکمل صحتمندی کی شرط کے ساتھ صرف مقامی شہریوں اور ملک کے اندر رہائش پذیر ایک سو ساٹھ ممالک کے باشندوں کو حج کی اجازت دی ہے۔ حج کا ارادہ رکھنے والے افراد مکہ مکرمہ پہونچنا شروع ہو گئے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …