جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ کو دریافت کرنے والے کا مجسمہ گرا دیا گیا

اسلام آباد: امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف اور سماجی انصاف کی خواہاں تحریک کے تحت شیکاگو شہر کے دو علاقوں میں امریکہ کو دریافت کرنے والے کولمبس کے دو مجسموں کو سرنگوں کر دیا گیا۔ابلاغ نیوز نےنیویارک ٹائمز ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جمعے کے روز شیکاگو کے دو پارکوں سے کرسٹوفر کولمبس کے مجسموں کو ہٹا دیا گیا۔ امریکہ میں حالیہ ہفتوں میں جاری نسل پرستی مخالف تحریک کے دوران پیش آنے والا یہ تازہ واقعہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران احتجاجی مظاہرین اور امریکی پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کا میدان بنے شیکاگو کے گرینڈ پارک میں ایک کرین کے ذریعے کرسٹوفر کولمبس کا مجسمہ گرا دیا گیا۔ اس موقع پر عوام میں پائی جانے والی خوشی کو براہ راست ٹیلیویژن سے کاسٹ کیا گیا۔اسی طرح شیکاگو کے اریگو پارک میں بھی امریکہ کو دریافت کرنے والے کرسٹوفر کولمبس کا مجسمہ زمین دوز کر دیا گیا۔

قابل ذکرہے کہ امریکہ میں سفید فام پولیس افسر ڈریک شوون نے پچیس مئی کو نو منٹ تک اپنے گھٹنے سے گردن دبا کر ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کا قتل کر دیا تھا۔ سفید فام پولیس افسر کے اس وحشیانہ اقدام کے بعد پورے امریکہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور جگہ جگہ نسل پرستی اور پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ ملک گیر احتجاج میں شدت کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو بارہا تشدد کا حامی، بلوائی اور دہشت گرد قرار دیا اور ان کو کچلنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …