بدھ , 14 اپریل 2021

اسلام کو ٹک ٹاک سے نہیں پنجاب اسمبلی میں بل پیش کرنے والوں سے خطرہ ہے؛ فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پچھلے دنوں پنجاب اسمبلی میں تکفیریوں کی جانب سے تکفیری عقائد پر مبنی پیش کیے گئے بل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کو ٹک ٹاک سے نہیں بلکہ فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم سے خطرہ ہے۔ابلاغ نیوز نے ہم نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کو ٹک ٹاک سے نہیں شدت پسندی سے بھی خطرہ ہے۔محلوں میں مقید حضرات احتیاط کریں ایسی آگ کو ہوا نہ دیں کہ خود جل جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ہر رکن اسمبلی روز ایک نئی تحریک لے کر آ جاتا ہے اور بتایا جاتا ہے اگر یہ نہ ہوا تو اسلام خطرے میں ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس طرح کے معاملات سے ہم فرقہ وارانہ اور مذہبی شدت پسندی کے گرداب میں دھنستے جائیں گے۔یاد رہے پنجاب میں پاکستان میں موجود عالمی دہشت گرد تکفیری تنظیم  داعش اور طالبان کے پیروکاروں کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں تکفیری عقائد پر مبنی بل پیش گیا گیا تھا جس کو زور و زربردستی منظور کروا لیا گیا تھا تاہم علما کرام اور سیاسی جماعتوں کی شدد مخالفت کے بعد اس بل کو معطل کر دیا گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …