ہفتہ , 31 اکتوبر 2020

شمالی کوریا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

شمالی کوریا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے جس کے بعد سرحدی شہر کائی سونگ میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ابلاغ نیوز نےمہر خبررسان ایجنسی نے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے جس کے بعد سرحدی شہر کائی سونگ میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ پہلا کورونا کیس سامنے آنے کے بعد نارتھ کوریا میں تمام اسپتالوں کو اس حوالے سے الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ادھر امریکہ میں کورونا وائرس کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 ہزار 212 کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں، جبکہ اس سے مزید 1 ہزار 67 اموات سامنے آئی ہیں۔ماہرین کے مطابق امریکہ میں آئندہ 3 سے 4 ہفتوں میں کورونا وائرس کی وباء کی شرح میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر روس اور چین نے اہم کردار ادا کیا: ایران

تہران: ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ …