اتوار , 1 نومبر 2020

ایردوآن کی جماعت ‘آق’ میں‌پھوٹ، کئی خواتین رہ نما منحرف

اسلام آباد: پچھلے سال ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کی پارٹی”آق” استنبول جیسے اہم شہر کے میئر کی سیٹ ہار گئی۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پچھلے سال ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کی پارٹی آق استنبول جیسے اہم شہر کے میئر کی سیٹ ہار گئی تھی۔ یہ شکست آق پارٹی کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا مگر یہ پہلا موقع نہیں کہ ترک صدر کی جماعت کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم احمد دائود اوگلو اور سابق مشیر علی بابا جان جیسے اہم رہ نمائوں نے بھی ایردوآن کی آمرانہ پالیسیوں کے خلاف ان سے علاحدگی اختیار کر لی تھی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں کےدوران جسٹس پارٹی کے رہ نمائوں کی جانب سے استعفوں کا ایک نیا سلسلہ دیکھا گیا ہے۔ ملک کے جنوب مشرق میں وان ریاست کے آرگیش ضلع میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی برانچ کی سربراہ نے خواتین ڈویژن کی 17 ممبراں کے ساتھ حکمران جماعت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

پارٹی سے علاحدگی اختیار کرنے والی خواتین نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ریاست (وان) کی ریاست میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے عہدیداروں نے ان پر دباؤ ڈالا کہ جسے وہ اب مزید برداشت نہیں کر سکتیں۔ اس کی وجہ سے اپنا استعفیٰ پیش کرتی ہیں۔

ترکی کی ماردین ریاست کے کے ضلع "قزل تبہ” میں انصاف اور ترقی پارٹی کی شعبہ خواتین کی سربراہ آمنہ گوکتاش نے اپنی 14 ساتھیوں کے ساتھ گذشتہ ہفتے استعفیٰ دے کر فیوچر پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔۔ فیوچر پارٹی طیب ایردوآن سے منحرف ہونے والے سابق وزیراعظم احمد دائود اوگلو نے قائم کی ہے۔ احمد دائود اوگلو کی جانب سے نئی جماعت کی تشکیل کے بعد جسٹس پارٹی سے بڑی تعداد میں رہ نما اس میں شامل ہو رہے ہیں۔ 10 جولائی کو ، بالیکسیر ریاست میں حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے 5 رہ نماؤں نے اچانک استعفیٰ دے دیا۔

بالیکسیر میونسپلٹی کے قصبوں ایوالک ، گومک ، برہنیئ ، کرسی اور ایورنڈے میں آق پارٹی شاخوں کے سربراہوں نے پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ مستعفی ہونے والے ایک رہ نما اکرم بشارن نے ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ انہوں نے پارٹی رہ نماؤں سے ملاقات کی ہے۔ کئی دوسرے رہ نما بھی آق سے علاحدگی اختیار کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر روس اور چین نے اہم کردار ادا کیا: ایران

تہران: ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ …