بدھ , 21 اپریل 2021

جرمنی ميں پیدل چلنے والوں پر گاڑی چڑھا دینے کا واقعہ، سات افراد زخمی

اسلام آباد: جرمن دارالحکومت برلن ميں ايک گاڑی پیدل چلنے والوں پر چڑھنے سے سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ يہ واقعہ برلن کے ہارڈنبرگ پلاٹز پر اتوار کی صبح تقريباً سات بجے پيش آيا۔ فائر بريگيڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زخميوں ميں سے چند ايک کی حالت نازک ہے۔ محکمے نے اپنے ايک ٹوئٹر پيغام ميں مطلع کيا کہ زخميوں کو ہيلی کاپٹر پر ہسپتال پہنچایا گيا۔ برلن کی پوليس کے مطابق بظاہر اس بات کے آثار نہيں دکھائی ديتے کہ يہ دہشت گردی کی کوئی کارروائی تھی۔ حادثے کے بعد ريکسيو آپريشن ميں ساٹھ فائر بريگيڈز اور دو ہيلی کاپٹروں نے حصہ ليا، جس سبب چند گھنٹوں کے ليے شہر کا متاثرہ حصہ بند ہو کر رہ گيا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …