ہفتہ , 17 اپریل 2021

نام نہاد ’’تحفظ بنیاد اسلام بل‘‘فرقہ واریت پیدا کرنے کی سازش ہے ؛ علامہ محمد امین شہیدی

اسلام آباد: امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد نام نہاد تحفظ بنیاد اسلام بل پیش کر کے ملک میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد نام نہاد تحفظ بنیاد اسلام بل کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’تحفظ بنیاداسلام بل کالعدم دہش گرد تکفیری گروہ کی جانب سےاپنے فرقہ وارانہ نجس عزائم کےحصول کےلئے سابقہ شرارتوں کےتسلسل کے علاوہ کچھ نہیں۔اس بارےمیں موجودہ ملکی قوانین میں کوئی جھول نہیں کیا یہ اہلِ نفاق بخاری شریف میں بھی ترمیم کریں گے؟جہاں عائشہ رضی اللہ عنہا اور فاطمہ علیہا السلام لکھا ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …