جمعرات , 25 اپریل 2024

لبنان میں اسرائیل کا ڈرون تباہ

بیروت: صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارہ لبنان میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ابلاغ نیوز نے آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا جاسوس طیارہ جنوبی لبنان میں گر کر تباہ ہوا ہے تاہم فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے کا ڈیٹا لیک ہونے کا کوئی خطرہ موجود نہیں۔

جنوبی لبنان میں اسرائیل کے جاسوس طیارے کے سرنگوں ہونے کے حوالے سے ابھی تک مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت ہمیشہ لبنان کی زمینی، فضائی اور بحری حدود کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے۔ جس پر لبنان نے عالمی اداروں اور عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی جارحیت کی روک تھام کے لئے کوئی اقدام کریں۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ میں جنگ بندی اسرائیل کی نابودی کے مترادف ہے، انتہاپسند صہیونی وزیر

یروشلم:بن گویر نے حماس کے ساتھ ہونے والی عارضی جنگ بندی کو اسرائیل کی تاریخی …