جمعرات , 25 اپریل 2024

چین میں امریکی قونصل خانہ سے امریکی پرچم بھی اتار دیا گیا

بیجنگ: چین کے شہر چینگدو میں امریکی قونصل خانے کی عمارت بند کر دیئے جانے کے بعد قونصل خانے کی عمارت سے امریکی پرچم اتار دیا گیا ہے۔ابلاغ نیوز نے آئی آر آئی بی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ چین کے صوبے سیچوآن کے صدر مقام چنگدو میں امریکی قونصل خانے کی عمارت سے امریکی پرچم اتار دیا گیا۔ چنگدو میں امریکی قونصل خانہ بند ہو جانے کے بعد اس عمارت کے اطراف میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

چین کی جانب سے یہ اقدام امریکی شہر ہیوسٹن میں چین کا قونصل خانہ بند کئے جانے کے بعد عمل میں لایا گیا اور امریکی سفارت کاروں کو جمعے تک قونصل خانہ بند کرنے کی مہلت دی گئی تھی۔امریکہ میں چین کا قونصل خانہ خالی کر دیئے جانے کے بعد بعض امریکی عہدیدار سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ دروازوں کے شیشے توڑ کر غیر قانونی طور پر عمارت میں داخل ہو گئے۔امریکا اور چین میں تجارتی جنگ کے بعد سفارتی محاذ آرائی شدت اختیار کر گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ نے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ کو بند کیا تھا جس پر چین کا اب یہ رد عمل سامنے آیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ صورتحال پر سعودیہ سمیت مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ چین کا دورہ کریں گے

ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بتایا ہے کہ غزہ کی موجودہ …