ہفتہ , 20 اپریل 2024

القاعدہ کا سرغنہ ایمن الظواهری افغانستان میں روپوش ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے افغانستان میں دہشتگرد تنظیم القاعدہ کی خفیہ سرگرمیوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ابلاغ نیوز نےآریا نیوز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے وئے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ القاعدہ کا سرغنہ ایمن الظواهری افغانستان میں روپوش ہے اور اس وقت افغانستان میں القاعدہ کے 400 سے 600  تک دہشتگرد ہیں۔

اس عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں پاکستانی دہشتگردوں کی تعداد تقریبا 6500 ہے جو پاکستانی طالبان کے نام سے مشہور ہیں اور یہ دونوں ملکوں کے لئے خطرہ ہیں۔اقوام متحدہ  کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواهری نے فروری کے مہینے میں جنوب مشرقی افغانستان میں دہشتگرد گروہ حقانی نیٹ ورک کے کئی سرکردہ افراد سے ملاقاتیں کیں جن میں یحیی حقانی بھی شامل ہیں جن کے طالبان کے ساتھ قریبی روابط ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق افغانستان میں القاعدہ ، طالبان کے نام پر دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …