پیر , 10 اگست 2020

ایل ای ڈی ٹیکنالوجی والا جدید فیس ماسک متعارف

عالمی وبا کورونا وائرس نے ہم سب کی زندگیوں کے زاویے کو ہی بدل کر رکھ دیا ہے اور اب سب نے سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کو زندگی کا لازمی جزو بنا لیا ہے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماہرین کی جانب سے لوگوں کو ماسک لگانے کی ہدایت دی جا رہی ہے، اور یہ ماسک انسانوں کے ابلاغ میں ایک رکاوٹ بھی سمجھا جا رہا ہے۔ماسک کی وجہ سے ہم ایک دوسرے کی شکل ٹھیک سے نہیں دیکھ پا رہے جب کہ ہمیں یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ کون کس وقت مسکرا رہا ہے۔

ان تمام تر مسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے متعدد کمپنیوں کی جانب سے ماسک میں جدت لائی جا رہی ہے اور اب حال ہی میں فیشن ڈیزائنر چیلسیا کلوکاس نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک جدید ماسک تیار کیا ہے۔فیشن ڈیزائنر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خاص کپڑے، ہوڈی اور دیگر کاسٹیومز بناتی ہیں لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ان کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے ماسک بنانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے ایل ای ڈی کی مدد سے دو تہوں والا ایک خاص ماسک تیار کیا ہے جسے صاف کرنے کے ساتھ ساتھ چارج بھی کیا جا سکتا ہے۔اس ایل ای ڈی فیس ماسک کی قیمت 95 ڈالر ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ آپ اس پر اپنی مرضی کے مطابق پیغام لکھ سکتے ہیں جو ایل ای ڈی کی وجہ سے ماسک پر جگمگاتا ہے۔اس ماسک کو ایپ سے کنیکٹ کیا جاتا ہے جس کے بعد آب اس پر اپنی مرضی کا پیغام یا کوئی بھی خاکہ بنا سکتے ہیں جب کہ ماسک کا فیبرک ایسا ہے جس کو لگانے کے بعد آپ با آسانی سانس بھی لے سکتے ہیں۔ماسک پر صارفین سماجی دوری سے متعلق پیغامات بھی لکھے جا سکتے ہیں جیسے، 6 فٹ دور رہیں وغیرہ، کیونکہ ماسک پہن کر ابلاغ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی صدر سے کوئی معاہدہ نہیں ، مارک زکربرگ

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے سچ بتا دیا۔مارک زکربرگ نے بتایا کہ امریکی …