اتوار , 18 اپریل 2021

ہنگو میں خواتین پر مٹی کا تودا گرگیا، 3 جاں بحق

ہنگو: لوئراورکزئی کے علاقے کڑی تال میں خواتین پر مٹی کا تودا گرگیا جس کے نتیجے میں 3 خواتین جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔ابلاغ نیوز نے جیو نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہپولیس کے مطابق مقامی خواتین پہاڑ سے مٹی نکال رہی تھیں کہ اچانک ان پر مٹی کا تودا آ گرا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 خواتین مٹی کے نیچے دب گئی جن میں ایک کو زخمی حالت میں نکالا گیا جب کہ دیگر تین جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمی خاتون کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …