پیر , 12 اپریل 2021

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔ابلاغ نیوز نے جیو نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی سے ملحقہ پانڈو سیکٹر میں بھارتی ڈرون کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 200 میٹر تک اندر آگیا تھا جس پر اسے گرادیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق رواں سال یہ بھارت کا دسواں جاسوس ڈرون ہے جسے پاک فوج نے گرایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …