ہفتہ , 17 اپریل 2021

امریکی ایلچی کا بیان مسترد، افغانستان کی حمایت جاری رکھیں گے، ایران

کابل: افغانستان کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی ایلچی نے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران افغانستان کی حمایت جاری رکھےگا۔ابلاغ نیوز نےتسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہو ئے لکھا ہے کہ  افغانستان کے لئے امریکی نمائندے زلمی خلیل زاد کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بین الافغانی مذاکرات کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ایک بیان میں دعوی کیا تھا کہ ایران، افغانستان میں امن کی کوششوں کی بھرپور حمایت نہیں کررہا ہےاسلامی جمہوریہ ایران وزیر کے خارجہ کے خصوصی ایلچی برائے افغان امورمحمد ابراہیم طاہریان فرد نے کہا کہ ایران افغانوں کی ملکیت اور قیادت میں افغان انٹرا ڈائیلاگ کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ایرانی ایلچی نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا امریکی ایلچی سے کہا ہے کہ وہ علاقائی اور افغان امور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے بیانات پر تبصرہ کرنے سے پہلے ان کے مواقف کا غور سے مطالعہ کریں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …