پیر , 12 اپریل 2021

امریکہ نے داعش دہشت گرد تنظیم کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے؛ عراقی پارلیمنٹ

عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے کہا ہے کہ عراق میں امریکہ کی طرف سے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔ابلاغ نیوز نے المعلومہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ میں فتح اتحاد کے ایک نمائندے حسن شاکر نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکہ کی طرف سے وہابی دہشت گرد تنظیم  داعش کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔ مہر کے مطابق حسن شاکری نے کہا کہ امریکہ داعش دہشت گرد تنظیم کو عراق میں زندہ رکھنا چاہتا ہے اور اسی لئے وہ عراق میں داعش کی ہر لحاظ سے مدد کررہا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ داعش دہشت گردوں کو اہم اطلاعات فراہم کررہا ہے اور حالیہ واقعات اس کا واضح نمونہ ہیں۔  حسن شاکر نے کہا کہ داعش دہشت گرد تنظيم کے خاتمہ کے لئے عراقی شہریوں نے اپنے عزیزوں کا خون دیا ہے اور عراق میں داعش دہشت گردوں کی کوئي جگہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ عراق کے بعض شہروں میں داعش دہشت گردوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں امریکہ کی داعش کو پشتپناہی بھی حاصل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …