تہران: گھریلو طور پر تیار کردہ موبائل ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کی ایرانی وزیر دفاع اور ایرانی وزیر سڑک اور شہری ترقی کی موجودگی میں نقاب کشائی کی گئی۔ابلاغ نیوز نے ارنا نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فلائٹ واچ ٹاور کو جنرل امیر حاتمی اور محمد اسلامی کی موجودگی میں افتتاح کردیا گیا۔
جنرل حاتمی نے کہا کہ ان تمام سالوں میں ، وزارت دفاع نے جہادی انتظامیہ اور ایرانی سائنسدانوں کی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ، "ہم کر سکتے ہیں” کے نعرے اور اس پر عمل درآمد کیلیے اپنی تمام تر کوششش کی ہے اور وہ ہمیشہ پیداوار میں سب سے آگے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موبائل ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور ((mobile air traffic control tower مکمل طور پر مقامی ہے جو ہوائی اڈے کی تمام پروازوں کی رہنمائی کے لئے استعمال ہوتا ہے۔