ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراق کے وزیراعظم کادورہ ایران کامیاب رہا ہے۔سابق عراقی وزیر اعظم

بغداد: عراق کے سابق وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ الکاظمی کا حالیہ دورہ ایران غیرملکی تعلقات کو مضبوط کرنے کیلیے تھا۔ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ عراق کے سابق وزیراعظم حیدر العبادی نے گزشتہ روز عراقی سرکاری نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الکاظمی کے دورہ ایران نے سابق وزرائے اعظم کے دوروں کی تکمیل کی جس کا مقصد عراق کے اعلی مفادات پر توجہ مرکوز کرنا اور خارجہ تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔عراق میں النصر اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ بغداد کو اپنے بین الاقوامی تعلقات میں توازن قائم رکھنا چاہئے اور تنازعات سے دور رہنا چاہئے۔ کیونکہ یہ نہ صرف عراق کے مفاد میں ہے بلکہ خطے کے مفاد میں بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے حالات میں جو ایران بین الاقوامی پابندیوں کا شکار ہے عراق کے پاس ایران کے ساتھ باہمی مفادات اور خودمختاری کے احترام پر مبنی تعلقات استوار کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔قابل ذکر ہے کہ عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی گزشتہ ہفتے ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں ایران کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …