اتوار , 18 اپریل 2021

حزب اللہ کا اسرائیل پر حملہ،5 اسرائیلی فوجی ہلاک،13 زخمی

اسلام آباد: لبنان اور اسرائیل کی سرحد کے ساتھ اسرائیلی دفاعی دستوں کی (آئی ڈی ایف) پوزیشنوں پر حزب اللہ نے میزائل حملے شروع کر دیئے ہیں۔ ابلاغ نیوز نےخبر رساں ادارے رائٹر کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘باخبر’ لبنانی ذرائع نے بتایا کہ حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے خلاف ، پیر کو ، شیبا فارمز کے سرحدی علاقے میں ایک آپریشن شروع کر دیا ہے۔دیگر اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے شیبا فارمز میں اسرائیلی فوجی گاڑی پر کارنیٹ اینٹی ٹینک میزائل فائر کیا ہےجس میں اسرائیل کے 5فوجی ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ المیادین نے یہ بھی خبر دی ہے کہ حملے شروع ہونے کے بعد اسرائیل وزیر اعظم نیتن یاہو زیر زمین بنکر میں چھپ گئے اور ہنگامی میلٹری اجلاس کر رہے ہے۔

دریں اثنا،سپوتنک عربی نے ابھی اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے قصبہ گجر میں آئی ڈی ایف کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔سپوتنک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ پر شام میں اسرائیل کے حملے کے بعد سے حزب اللہ نے بھی اب باقاعدہ اسرائیلی فوج پر بھاری حملے شروع کر دیئے ہیں۔دوسری جانب یہ بھی اطلاعات آرہی ہے کہ ان حملوں کے بعد شمال فلسطین میں واقع’’ ایئر پورٹ روسبینا‘‘ کو بند کر دیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …