اتوار , 11 اپریل 2021

انتقام اور جوابی کارروائی ابھی باقی ہے؛ حزب اللہ کا بیان

اسلام آباد: حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان پر صیہونیوں کے حملوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت، مزاحمتی گروہ کی جوابی کاروائی کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ابلاغ نیوز نے سحر نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے پیر کو لبنان کے کفر شوبا کے پہاڑی علاقوں اور مقبوضہ شبعا فارمز پر حملہ کر دیا تھا جس کے بعد حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے 5 فوجی ہلاک جبکہ 13 کو زخمی کر دیا تھا ۔العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے پیر کی شام ایک بیان جاری کرکے صیہونی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کر دیا اور کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے جوانوں کے داخل ہونے اور متعدد مجاہدین کے شہید و زخمی ہونے پر مبنی اسرائیلی میڈیا کے بیانات، حقیقت پر مبنی نہیں ہیں اور یہ صیہونیوں کی خام خیالی، خیالی کامیابی اور جھوٹی کوشش ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ لبنان کی سرحد پرغاصب صیہونی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کا خوف و ہراس، ان کا پوری طرح الرٹ ہونا اور مزاحمت کی جانب سے اپنے ایک مجاہد کی شہادت کے انتقام سے خوفزدہ صیہونی، میڈیا اور جنگ کے میدان میں پروپیگینڈے کر رہے ہیں اور یہ صیہونی حکومت کی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا آج کا حملہ دفاعی تھا شام میں شہید ہونے والے مجاہد کا بدلہ لینا ابھی باقی ہے۔

۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …