جمعہ , 19 اپریل 2024

چلاس: سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ، 5 اہلکار شہید

اسلام آباد: چلاس میں چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سب انسپکٹر سمیت سی ٹی ڈی گلگت کے پانچ جوان شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔ابلاغ نیوز نے جیو نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی گلگت نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے رات گئے چلاس کے رونئی محلہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں گھات لگائے ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کا ایک سب انسپکٹر سہراب اور چار جوان شہید اور پانچ زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ سے دو افراد بھی مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے دونوں افراد کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔ایس پی دیامر شیر خان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی پورے گلگت بلتستان میں کہیں بھی چھاپہ مار سکتی ہے اور واقعے کے بارے میں جو بھی حقائق ہوں گے سامنے لائے جائیں گے۔دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے آئی جی سے چلاس واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔میر افضل خان نے کہاکہ چلاس میں پولیس پارٹی پر حملہ افسوس ناک ہے، دہشت گردی کے علاوہ ملزمان اسلحے کا کاروباربھی کرتے تھے، پولیس کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، حکومت شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …