پیر , 30 نومبر 2020

امریکی قومی سلامتی کے مشیر بھی کورونا کا شکار

واشنگٹن: امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ابلاغ نیوز نے بلومبرگ خبر رساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ کے آگاہ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیررابرٹ اوبرائن کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں اور کئی روز سے وہ اپنے دفتر سے غائب ہیں اور قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ رابرٹ اوبرائن اپنی فیملی کے ساتھ ایک بیٹھک کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے۔

واضح رہے کہ امریکہ اس وقت کورونا میں مبتلا اور اسی طرح ہلاکتوں کے حوالے سے پوری دنیا میں سرفہرست ہے۔کئے جانے والے ایک سروے نتائج سے بھی پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے نصف سے زائد عوام کورونا وائرس کا مقابلہ کئے جانے میں امریکی صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہیں اور ان کے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہیں۔ اسی طرح ان سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے 70 فیصد عوام کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اپنی ریاستوں کے گورنروں پر ٹرمپ سے کہیں زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی کو ایک بار پھرحراست میں لے لیا گيا

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک …