جمعرات , 22 اپریل 2021

بھارت نے چین کی مزید 47 ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کردی

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ 59 چینی ایپلی کیشنز کو بند کرنے کے بعد مزید 47 چینی ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی ہے۔ابلاغ نیوز نے این ڈی ٹی وی  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ 59 چینی ایپلی کیشنز کو بند کرنے کے بعد مزید 47 چینی ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی ہے۔نریندر مودی  کی حکومت نے جن مزید 47 ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی ان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ گزشتہ بند کی جانے والی ایپلی کیشنز کی کلون ایپلی کیشنز تھیں۔

اطلاعات کے مطابق پابندی کا سامنا کرنے والی ان نئی ایپلی کیشنز کی فہرست کا اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے۔بھارتی حکومت نے مزید 250 ایپلی کیشنز کی فہرست تیار کی ہے جن کا صارفین کی پرائیویسی یا قومی سلامتی کی خلاف ورزی کے حوالے سے معائنہ کیا جارہا ہے۔ذرائ‏ کے مطابق  دنیا کا معروف گیم پب جی بھی اس نئی پابندی کا سامنا کرنے والے ایپلی کیشنز میں شامل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …