جمعرات , 18 اپریل 2024

افغان دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک، 2 زخمی

کابل: بڈگام باغ کے علاقے میں پولیس کی گاڑی پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ابلاغ نیوز نے افغان میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  دارالحکومت کابل میں بڈگام باغ کےعلاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

کابل پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بم دھماکا صبح 7 بجے کے قریب ہوا جس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …