جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ میں ہانا طوفان نے تباہی مچا دی

اسلام آباد: کورونا وائرس کے سب سے بڑے شکار ملک امریکہ میں ہانا موسمی طوفان نے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس ملک کو کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔ابلاغ نیوز نےارنا کی رپورٹ کا حوالہ دیتے وئے لکھا ہے کہ ہانا طوفان ٹیگزاس کے جنوبی علاقوں تک پہنچ گیا ہے اور اس ریاست کے گورنر نے بتیس علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہے اور بجلی کے محکمے نے اعلان کیا ہے کہ ابھی ہر جگہ بجلی کی سپلائی جاری رکھے جانے کا امکان نہیں ہے۔ طوفان کے نتیجے میں ٹیگزاس کی بندرگاہ کو بھی خاصا نقصان پہنچا ہے۔سڑکیں دھنسنے اور راستے خراب ہوجانے کی بنا پر صورت حال اور زیادہ بحرانی ہو گئی ہے۔ شدید بارشوں، سیلاب اور پانی کی طغیانی سے بھی مزید مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …