جمعہ , 23 اپریل 2021

پاکستان کو عالمی بینک سے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالر موصول

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔ ابلاغ نیوز نے عالمی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک سے موصول ہونے والی رقم ترقیاتی منصوبوں اور کورونا سے نمٹنے کے لیے دی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملنی والی رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔رواں ماہ کے آغاز پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے برآمدکنندگان اور صنعتوں کے لیے شرح سود میں کمی کا اعلان کیا۔مرکزی بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق صنعتوں کے پھیلاوَاور نئی سرمایہ کاری کے لیے قرض 5 فیصد پر ملے گا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ بنیادی شرح سود میں کمی کے بعد ری فناس ریٹ کم کیے۔ 17 مارچ سے اب تک بنیادی شرح سود میں 6.25 فیصد کمی کی گئی ہے۔مرکزی بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے نان ٹیکسٹائل سیکٹر کےلیے مارک اپ 6 سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ سرمایہ کاری پر ٹی ای آر ایف کے تحت مارک اپ 7 سے کم کر کے 5 فیصد کردیا گیا۔ فیصلہ بزنس کمیونٹی کی طویل مدت سرمایہ کاری کے لیے کیا گیا۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 100بیسز پوائنٹس یعنی ایک فیصد کمی کر کے 7 فیصد کردی تھی۔اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 100بیسز پوائنٹس یعنی ایک فیصد کمی کر کے 8 فیصد کردی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …