جمعہ , 19 اپریل 2024

مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد:چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔ابلاغ نیوز کے مطابقسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں چیئرمین سی پیک نے کہا کہ یہ دو روئیہ شاہراہ 80 کلومیٹر طویل اور حویلیاں مانسہرہ موٹر وے کی ایکسٹینشن ہے۔مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے پر 136 ارب روپے کی لاگت آئی۔ایکسپریس وے پر ہائی وے پولیس اور ٹول سٹاف تعینات کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …