جمعرات , 18 اپریل 2024

صیہونی جارحیتوں کے مقابلے میں جوابی کاروائی ہمارا مسلمہ حق ہے: استقامتی محاذ

غزہ: فلسطینی استقامتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ استقامتی قوتوں کو تمام محاذوں پر صیہونی حکومت کی مکرر جارحیتوں کا جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے۔ابلاغ نیوز نے سحر نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہغاصب صیہونی حکومت کی فوج نے پیر کو لبنان کے علاقے کفرشوبا کی پہاڑیوں اور مقبوضہ شبعا فارمز پر حملہ کیا۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی گروہوں نے کہا ہے کہ شام اور لبنان میں عرب سرزمینوں پر اسرائیلی بمباری ایک نئی جارحیت ہے اور اس خوف و وحشت کی سطح کو ظاہر کرتی ہے جو دشمن کو استقامتی محاذ کے جوابی حملے کے سلسلے میں لاحق ہے۔

فلسطین کی تحریک حماس نے بھی ایک بیان میں لبنان، شام اور استقامتی محاذ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غاصبانہ قبضہ ختم نہیں ہو جاتا اور فلسطین سمیت تمام عرب علاقے پوری طرح آزاد نہیں ہو جاتے اس وقت تک استقامتی محاذ استقامت و مزاحمت کو اپنا جائز حق سمجھتا ہے۔

صاعقہ نامی عوامی محاذ برائے آزادی نے بھی ایک بیان میں شام اور لبنان میں صیہونیوں کی باربار کی جارحیتوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنانی استقامت کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور صیہونی جارحیتوں کا منھ توڑ جواب دینے پر زور دیا ہے۔

لبنان کی کفرشوبا پہاڑیوں اور مقبوضہ شبعا فارمز پر پیر کو صیہونی حکومت کے حملے کے بعد بعض صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا تھا کہ حزب اللہ اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شبعا فارمز پر فائرنگ ہوئی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں صیہونی ذرائع ابلاغ کے دعؤوں کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کے دعوے میں کوئی سچائی نہیں ہے اور یہ ان کی من گھڑت اور جھوٹی کامیابی حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔

صیہونی حکومت نے حزب اللہ لبنان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ تل ابیب ابھی سخت خطرے سے روبرو ہے۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے صیہونی وزیر جنگ بنیگانتس کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حزب اللہ کے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ تل ابیب کو حقیقی خطرہ درپیش ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …