بدھ , 21 اپریل 2021

مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے غلاف کوتبدیل کرنے کی تقریب منعقد

مکہ مکرمہ: ہر سال کی طرح امسال بھی 9 ذی الحجہ کو مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب منعقد ہوتی ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری میں تقریباً 670 کلو گرام ریشم استعمال ہوا، 120 کلو سونا اور 100 کلو چاندی استعمال کی کئی۔ غلاف کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے ۔ غلاف کعبہ کے 4 کونوں پر سورہ اخلاص منقش ہے، اس کے علاوہ غلاف پر مختلف آیات قرآنی پر مشتمل 16 پٹیاں الگ سے جوڑی گئی ہیں، قرآنی آیات کو سونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں غلاف کعبہ کی تیاری کے امور کے لیے علیحدہ محکمہ اور ام الجود بندرگاہ پر اس کا ایک خصوصی کارخانہ قائم ہے، جس میں غلاف کعبہ کی جدید ترین تکنیک کے مطابق تیاری کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔یہ کارخانہ ہر سال بیت اللہ کا ایک نیا غلاف تیار کرتا ہے جسے 9 ذی الحجہ کو خانہ کعبہ کی زینت بنایا جاتا ہے

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …