ہفتہ , 15 اگست 2020

پیغمبر اعظم 14 نامی فوجی مشقیں اختتام پذیر/ سپاہ کی فوجی مشقوں کے اہداف حاصل

تہران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے ایک بیان میں پیغمبر اعظم 14 نامی فوجی مشقوں کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پیغمبر اعظم 14 نامی فوجی مشقوں میں اپنے اہداف حاصل کرلئے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے ایک بیان میں پیغمبر اعظم 14 نامی فوجی مشقوں کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پیغمبر اعظم 14 نامی فوجی مشقوں میں اپنے اہداف حاصل کرلئے ہیں۔

یہ مشقیں خلیج فارس اور بحر عمان میں منعقد ہوئیں ۔ ان مشقوں ميں سپاہ کی بحریہ اور فضائیہ نے شرکت کی ۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی سپاہ نے ان مشقوں کے دوران دشمن کے فرضی میزائل بردار جہاز کو بھی تباہ کرنے کا تجربہ کیا۔

سپاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان مشقوں کے دوران ہمسایہ ممالک کو محبت اور دوستی کا پیغام بھیجا گيا ہے جبکہ دشمن کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے سلسلے میں سپاہ کے پختہ عزم کو بھی دہرایا گیا ہے۔ سپاہ کے بیان میں کہا ہے کہ فوجی مشقوں کامقصد ملکی اور قومی دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے : اسد الدین اویسی

سری نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے …