جمعرات , 25 اپریل 2024

پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر کو قتل کر دیا گیا

لاہور: ملتان روڈ پر پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر احمد علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا ہے کہ مقتول پروفیسر احمد علی فارم ہاؤس پر اپنے قربانی کے جانور دیکھنےجا رہے تھے کہ اچانک کچھ نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ مقتول احمد علی چٹھہ کو نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا، واقعہ کامقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …